آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 14319افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی

آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 14319افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی جبکہ 45افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ حکومت آزادکشمیر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے 2253527افراد میں کورونا ویکسین لگانے کا حدف مقرر کیا ہے۔ اس وقت تک460005افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے،37 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جبکہ630 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے14کا تعلق مظفرآباد، 7کا پونچھ،5کا باغ، 13کا سدھنوتی،1کا میرپور اور 5کا کوٹلی سے ہے ۔آزادکشمیر میں اب تک209904افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور20064افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے19068افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ422مریض زیر علاج ہیں 574مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے84کا تعلق مظفرآباد،14کا جہلم ویلی،11کا نیلم،109کاپونچھ،72کا باغ،7 کا حویلی، 11کاتعلق سدھنوتی،143 کاتعلق میرپور،50کابھمبراور71کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے422مریضوں میں سے389مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ33مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔