آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 14572افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی

آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 14572افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی جبکہ 33افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکومت آزادکشمیر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے 2253527افراد میں کورونا ویکسین لگانے کا حدف مقرر کیا ہے۔ اس وقت تک430285افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے،31مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جبکہ475 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے13کا تعلق مظفرآباد،2کا جہلم ویلی، 08کا پونچھ،4 کا سدھنوتی، 1کا باغ، 2کا میرپوراور3کا کوٹلی سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک208536افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور19967افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے18936افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ460مریض زیر علاج ہیں 571مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے84کا تعلق مظفرآباد،14کا جہلم ویلی،11کا نیلم،109کاپونچھ،72کا باغ،6 کا حویلی، 11کاتعلق سدھنوتی،143 کاتعلق میرپور،50کابھمبراور71کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے460مریضوں میں سے422مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 38مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
٭٭٭٭