آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 307افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،کورونا وائرس کی وجہ سے02 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 1کاپونچھ اور 1کا باغ سے ہے،جبکہ229مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور1372افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے47کا تعلق مظفرآباد، 5کا جہلم ویلی،24کا نیلم، 66کا پونچھ،52کا باغ،43کا سدھنوتی،17کامیرپور،16 کا بھمبراور37کاکوٹلی سے ہے۔آزادکشمیرمیں اب تک257472افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور28654افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے23048افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ4946مریض زیر علاج ہیں 660مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے111کا تعلق مظفرآباد،24کا جہلم ویلی،17کا نیلم،124کاپونچھ،88کا باغ،12 کا حویلی، 14کاتعلق سدھنوتی،145 کاتعلق میرپور،52کابھمبراور73کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے4946مریضوں میں سے4843مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ103مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
More Stories
فوجی قیادت کا سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈہ مہم کا نوٹس
بھارت کو کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے روکنا ہوگا‘ سردار عتیق احمد خان
مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرنا ہوںگی، صدرآزادکشمیر