آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 448افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 448افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،کورونا وائرس کی وجہ سے04 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 1کا تعلق مظفرآباد،1کاپونچھ اور 2کا باغ سے ہے،جبکہ168مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور1514افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے78کا تعلق مظفرآباد، 31کا جہلم ویلی،3کا نیلم، 103کا پونچھ،74کا باغ،2کا حویلی،53کا سدھنوتی،56کامیرپور،24 کا بھمبراور24کاکوٹلی سے ہے۔آزادکشمیرمیں اب تک256100افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور28347افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے22819افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ4870مریض زیر علاج ہیں 658مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے111کا تعلق مظفرآباد،24کا جہلم ویلی،17کا نیلم،123کاپونچھ،87کا باغ،12 کا حویلی، 14کاتعلق سدھنوتی،145 کاتعلق میرپور،52کابھمبراور73کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے4870مریضوں میں سے4783مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ87مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
٭٭٭٭