آزادکشمیرکے عوام وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ہیں، وزیراعظم آزادکشمیر

وزیراعظم آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مقبولیت غیر معمولی ہے آزاد جموں و کشمیر کے عوام وزیراعظم پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے بیتاب ہیں۔وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں اہلِ کشمیر کے حق میں ایک توانا آواز ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے بطور ’’سفیر کشمیر‘‘ اہل کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا میں اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کو آزاد جموں و کشمیر کے عوام بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان کے ساتھ اسلام آباد کے جلسے میں شرکت کریں گے۔مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکجہتی کے بھرپور اظہار پر آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور انکی کابینہ کا خیرمقدم کرتے ہیں، ’’امر بالمعروف‘‘ جلسے کے اعلان نے پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام میں جذبے کی نئی لہر پیدا کی ہے۔ایک دوسرے پر کرپشن اور لوٹ مار کے الزامات لگانے والے اپنی کرپشن بچانے کیلئے عمران خان کیخلاف اکٹھے ہیں۔’’امر المعروف‘‘ جلسہ دنیا کو واضح پیغام دیگا کہ قوم اچھائی، حق اور خیر کے ساتھ کھڑی ہے۔