آزادکشمیر پر حملے کی مسلسل دھمکیان تشویشناک ہیں، عبدالرشید ترابی

کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارتی سیاسی اور عسکری رہنمائوں کی طرف سے آزادکشمیر پر حملے کی مسلسل دھمکیان تشویشناک ہندوستان کی یہ حماقت نہ صرف کشمیر کی آزادی بلکہ بھارت کی تباہی پر منتج ہو گئی یہ تاریخی حقیقت ہے کہ ظلم اور نا انصافی کی پروردہ اور علمبردار طاقتیں جب محض اپنی طاقت کے گھمنڈ پر قوانین فطرت کو چیلنج کرتی ہیں تو وہ اسی آگ میں بھسم ہو کر راکھ بن جاتی ہیں، کشمیری اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرتے ہوئے جذبہ جہاد سے سرشار ہو کر 1947ء کا وہ مجاہدانہ کردار ادا کریں جو حالات کا تقاضا ہے مقبوضہ ریاست کے قائدین حریت ،مجاہدین کرام اور حریت پسند عوام نے اپنی استطاعت سے بڑھ کر ایثار و استقامت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں ۔مقبوضہ ریاست میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافہ ہو چکا ہے کشمیریوں کی نظریں آسمان کی طرف ہیں یا اہل پاکستان اور آزادکشمیر کی طرف سب کی ایک ہی پکار ودعا ہے کہ اے اللہ ہمیں ظالموں کی اس بستی سے نجات عطا فرمااور ہمارے لیے کوئی حامی و مدد گار بھیج جو ہمیں ظالموں کے شکنجے سے نجات عطا فرمائے ،ان کی پکار پر لبیک کہنے کا وقت آن پہنچا ہے اس لیے آزاد خطہ میں فی الفور نوجوانوں کی تربیت کا اہتمام کیا جائے اور سابق فوجیوں کو متحرک و منظم کیا جائے