آزاد کشمیر میں 24گھنٹوں کے دوران 308افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی

آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 308افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی،       ڈسٹرکٹ جیل پلندری کے چھ قیدیوں کا رزلٹ پازیٹو آگیا ، وائرس کی وجہ سے 3 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 1کا تعلق مظفرآباد،1کا باغ اور 1کاسدھنوتی سے ہے ،42784فراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔حکومت آزادکشمیر نے کروناا وائرس سے بچائو کے لئے 2253527افراد میں ویکسین لگانے کا حدف مقرر کیا ہے ۔ اس وقت 1243153افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

​​​​​​​جبکہ 186مریض صحتیاب ہوئے ہیںاور1304افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں ادھر     ڈسٹرکٹ جیل پلندری کے چھ قیدیوں کا رزلٹ پازیٹو آگیا۔ گذشتہ روز قیدیوں نے سیشن جج سدھنوتی کو شکایت کی کہ بعض قیدی بیمار ھیں جس پر فوری کاروای کرتے ھوے قیدیوں کو ٹسٹ کا حکم جاری کیا ۔ میڈیکل ٹیم نے ٹسٹ لیے اور رپورٹ پازیٹو انے پر چھ قیدیوں کو الگ بارک میں رکھنے کی ھدایت کی   جسکی وجہ سے دیگر قیدیوں کی زندگی کو بھی مشکلات کا سامنا ھے کرونا سے متاثر چھ قیدیوں سے چار قتل کے ملزم اور دو دیگر مقدمے میں ملوث ھیں