وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارتی حکمران پاکستان کو سافٹ ٹارگٹ سمجھتے ہیں لیکن پاکستان سافٹ ٹارگٹ نہیں، ہم بھارت کی بربریت کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے، بھارت نے حماقت کی تو منہ توڑ، بھرپور اور فی الفور جواب دیں گے۔ امیت شاہ اور نریندر مودی بتائیں لداخ میں کیا ہورہا ہے؟ بھارت کا میڈیا کیوں خاموش ہے؟خطے کے تمام ممالک بھارت سے نالاں ہیں، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، ہم تو اپنا دفاع اللہ کے کرم سے کر لیں گے، آپ لداخ پر جواب دیں؟کیا آپ کا سرجیکل اسٹرائیک کا رعب صرف پاکستان کی طرف ہے؟ رپورٹس بتا رہی ہیں لاک ڈاؤن سے بھارت کا ستیاناس ہو چکا ہے۔ لوگ ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں، گھروں میں تشدد بڑھ گیا ہے وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری خطہ کی بگڑتی صورتحال اور بھارتی جنگی جنون کا فوری نوٹس لے
More Stories
فوجی قیادت کا سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈہ مہم کا نوٹس
بھارت کو کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے روکنا ہوگا‘ سردار عتیق احمد خان
مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرنا ہوںگی، صدرآزادکشمیر