ISLAMABAD, PAKISTAN - JULY 19: Pakistan's Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi answers a question during a joint press conference with US Secretary of State Hillary Clinton at the Foreign Ministry on July 19, 2010 in Islamabad, Pakistan. US Secretary of State Hillary Clinton announced a number of aid projects for Pakistan aimed at defusing anti-American sentiment and bolstering anti-terrorism efforts. (Photo by Daniel Berehulak/Getty Images)

جتنا کشمیری آج بھارت سرکار سے متنفر ہے اتنا پچھلی ساتھ دہائیوں میں نہیں تھا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر دفاع کے من گھڑت بیان کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے انہیں دعوت دی ہے کہ مظفر آباد آ جائیں،کشمیری آپ کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں یا نہیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر دفاع کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور آزاد جموں و کشمیر سے متعلق ریمارکس کا دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا کشمیری آج بھارت سرکار سے متنفر ہے اتنا پچھلی ساتھ دہائیوں میں نہیں تھا اگر وہ واقعی سمجھتے ہیں کہ کشمیری ان کے ساتھ ہیں تو میں ان کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ مظفرآباد آجائیں اور دیکھ لیں کہ کتنے کشمیری ان کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ مجھے یا عمران خان کو سری نگر آنے کی دعوت دیں تو دیکھ لیتے ہیں کہ کتنے کشمیری ہماری بات پر توجہ دیتے ہیں اس طرح دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار غلط فہمی کا شکار ہے۔