سابق مشیر حکومت سیکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے

 پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ ایل اے 5 چڑھوئی میں مسلم کانفرنس کی بڑی وکٹ گرا دی، سابق مشیر حکومت راجہ آفتاب ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق مشیر حکومت راجہ آفتاب ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔ جب کہ اس موقع پر پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ڈنڈے اور بندوق کے ذریعے الیکشن چوری کرنے نہیں دیں گے، مخالفین جو بھی حربہ آزمائیں ہم جمہوری لوگ ہیں اور شکست مخالفین کا مقدر ہوگی۔صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر اور سینئر وزیر آزاد کشمیر حکومت سردار تنویر الیاس نے پریس کانفرنس بھی  کی، اس موقع پر مسلم کانفرنس کے سینکڑوں کارکنوں نے سابق مشیر آزاد حکومت راجہ آفتاب کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔