سماجی تنظیمیں مستحق افراد کی مدد کے لیے آگے بڑھیں، صدرریاست

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے سماجی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ آزادکشمیر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کے حل اور غریب و نادار لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئیں تاکہ کرونا وبا سے نمٹنے کے لئے حکومت اور انتظامیہ کا ہاتھ بٹایا جا سکے۔ سماجی تنظیمیں مستحق افراد کی مدد کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور صحت و صفائی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں تاکہ معاشرے کے تمام طبقات مل کرمربوط انداز میں اس وبا کے خاتمہ کے لئے مشترکہ کوششیں کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سماجی تنظیم بی دی مرسی فل (بی ٹی ایم) کی چیئرپرسن سمیرا فرخ کی قیادت میں تنظیم کے پانچ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزادکشمیر نے بی ٹی ایم کی سماجی خدمات اور تنظیم کی سربراہ سمیرا فرخ کے جذبہ خدمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کے بعد پوری قوم جس آزمائش سے دوچار ہے اس سے کامیابی کے ساتھ نکلنے کے لئے ضروری ہے کہ معاشرے کے تمام سنجیدہ طبقات مل کر کوششیں کریں اور ایک دوسرے کی معاونت کے ساتھ ساتھ کرونا کے حوالے سے بڑے پیمانے پر شعور و آگاہی پیدا کریں