شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے میرپور انتظامیہ متحرک

ڈپٹی کمشنر بدر منیر اور ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے ضلعی افسران سے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کو صاف وشفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لئے سرکاری اداروں کی کوآرڈینیشن انتہائی اہم ہے اس سلسلہ میں سرکاری ملازمین کے لئے جاری کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق جملہ سرکاری ملازمین غیر جانبدار رہیں گے اور کسی امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیں اور نہ ہی سرکاری وسائل استعمال کرسکیں گے۔تمام اداروں کے سربراہان اپنے اپنے دفاتر کے جریدہ و غیر جریدہ ملازمین کو انتخابی ضابطہ اخلاق کا پابند کریں گے۔اگر کوئی سرکاری ملازم فرائض کے حامل خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گا تو اس کے خلاف ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سربراہان محکمہ جات سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر پابندی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری حق نواز،DHOڈاکٹر فدا حسین راجہ،پراجیکٹ ڈائریکٹر PMUندیم اقبال،ADHOڈاکٹر ندیم فضلداد،DFOمحمد عمران شفیع،ایکسین شاہرات ذیشان ممتاز،ایکسین بلڈنگ شہزادہ اورنگزیب،ڈپٹی ڈائریکٹر MDAاختر محمود میر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی ندیم احمدخان،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راجہ واحید الرحمان،ایکسین PHEارشد محمود،ایکسین برقیات وقار خلیل،ایکسین برقیات ارسلان انجم،SDOبرقیات راجہیاسر ربانی،ایکسین PHEعتیق اختر خان،سوشل ویلفیئر آفیسر ملک نثار احمد خان،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اعجاز احمد قمر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمد ساجد،اسسٹنٹ ڈائریکٹرریسکیو1122محمد آصف،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف جمیل،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد قیوم،اسسٹنٹ ڈائریکٹراوقاف شفیق الرحمن،ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز احسان الحق، DEOمردانہ راجہ بشارت اقبال،DEOزنانہ فریدہ اکبر،ڈپٹی ڈی ای او صباء اویس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز محمد اشرف خان،تحصیلدار محمد محمودنے شرکت کی۔
اجلاس میں دپٹی کمشنر بدر منیر اور ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے کہا کہ الیکشن 2021کے پرامن انعقاد کے لیے جملہ سرکاری آفیسران و ملازمین انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کرتے ہوئے اپنا غیر جانبدارانہ رول ادا کرنا ہے تاکہ الیکشن کا پراسیس بغیر کسی مداخلت کے مکمل ہوسکے۔ترقیاتی محکمہ جات الیکشن کمیشن کی طرف سے عائد پابندی پر مکمل عملدرآمد کروائیں اور کسی امیدوار سے ترقیاتی منصوبہ جات کا افتتاح نہ کروائیں۔ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے