A man wears a protective mask as he sells cows for the upcoming Eid Al Adha sacrifice, at the cattle market, as the spread of the coronavirus disease (COVID-19) continues, in Peshawar, Pakistan July 7, 2020. REUTERS/Fayaz Aziz

عیدالاضحیٰ، دوسرے روز بھی قربانی کی ادائیگی جاری

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کے سلسلے میں قربانی کی ادائیگی جاری ہے۔

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ انتہائی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، کہیں تگڑے بیل گرائے جا رہے ہیں تو کہیں بپھرے اونٹوں کی قربانی کی جا رہی ہے۔

ہر سال کی طرح پہلے دن بات نہ سننے والے اور منہ مانگا معاوضہ مانگنےوالے قصائیوں کے مزاج بھی نیچےآ گئے ہیں۔

نمکین، بڑی عید پر دعوتوں کے اہتمام کا آغاز آج سے شروع ہے،  پہلے روز جانور قربان کرنے والے آج مہمان بنیں گے۔

واضح رہے کہ ملک کے متعدد  بڑے شہروں میں بعض مقامات پر اب تک جانوروں کی آلائشیں نہ اٹھائی جاسکی ہیں جس سے تعفن میں اضافہ ہو رہا ہے۔