حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بدترین بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض افواج نے کورونا کی آڑ میں بدمعاشی،غنڈہ گردی اوردہشتگردی شروع کررکھی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں پچھلے 3سے 4روز میں 15 سے زائد شہادتیں ہوئیں،شہداء کی میتیں اہلخانہ کو دی جارہی ہیں نہ انکی شناخت بتائی جارہی ہے، گاؤں کے گاؤں نذرآتش اور گھروں کو باردوی موادسے اڑایا جارہا ہے،بھارت نے کورونا کی آڑ میں بدمعاشی،غنڈہ گردی اوردہشتگردی شروع کررکھی ہے،ایک نہتی قوم پر اس قدر بہیمانہ مظالم کو تاریخ کبھی نہیں بھولے گی،کورونا وباء کے درپردہ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم ہورہے ہیں، یہ نہ ہو کورونا وباء ختم ہو تو مقبوضہ کشمیر قبرستان میں تبدیل ہو چکا ہو، عالمی برادری سے اپیل ہے مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم کا نوٹس لے،مظالم کے خاتمے کیلئے بھارتی افواج کو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے نکلوایا جائے
More Stories
فوجی قیادت کا سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈہ مہم کا نوٹس
بھارت کو کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے روکنا ہوگا‘ سردار عتیق احمد خان
مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرنا ہوںگی، صدرآزادکشمیر