مظفرآباد شہر کو چھ دن کےلئے مکمل سیل کردیا گیا

مظفرآباد شہر کو چھ دن کےلئے مکمل سیل کردیا گیا اشیاءضروریہ اور میڈیکل سٹورز کی دوکانوں کو بمطابق ایس او پی کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی جبکہ اس دوران دفاتر میں بھی کم سے کم سٹاف رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ لاک ڈاﺅن کے دوران مظفرآباد میں ٹرانسپورٹ مکمل بند ہو گی لاک ڈاﺅن فی الحال چھ دن کےلئے کیا جارہا ہے اگر عوام نے تعاون نہ کیا تو اس کو بڑھایا جا سکتا ہے اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر بدرمنیر,ایس ایس پی یاسین بیگ کی سربراہی میں فلیگ مارچ کیا گیا