مقبوضہ کشمیرمیں بربریت جاری، مزید چار نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید چار نوجوان شہید ہو گئے ۔کولگام اور اسلام آباد اضلاع میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کی آڑ میں اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجے میں چار نوجوان شہید ہو گئے ۔ بھارتی فجیوں نے مذکورہ اضلاع میں تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔جبکہ وادی کی سڑکوں پر ھو لا عالم ہے مختلف علاقوں میں غذائی قلت بھی پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے یاد رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے آئے روز بربریت میں اضافہ ہو رہا ہے اور نوجوانوں کی شہید کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب نوجوانوں کو گرفتار کر کے نا معلوم مقامات پر بھی منتقل کیا جا رہا ہے ،مقبوضہ وادی کے حالات بدستور کشیدہ ہیں