مقبوضہ کشمیرمیں ہمارے بھائی دوہری مصیبت کا شکار ہیں،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ میں میں ہمارے بھائی دوہری مصیبت کا شکار ہیں ۔ایک طرف کرونا وباکا مسئلہ ہے تو دوسری طرف ہندوستان کی غاصب حکومت نے لاک ڈائون کررکھا ہے ۔ دنیا کو ہندوستان کے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر ظلم و جبر کا نوٹس لینا چاہیے وزیر اعظم نے کہا کہ کرونا سے نمٹنا چیلنج بن چکا ہے ۔ لوگوں کی بے احتیاطی کے باعث صورتحال تشویشناک ہورہی ہے ۔ ہم سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اگر صورتحال کنٹرول میں نہ رہی تو مائیں اپنے بچوں ، بہنیں اپنے بھائیوں اور باپ اپنے بیٹیوں سے محروم ہو جائیں گے ۔ ہم سب کو ملکر کر اللہ رب العز ت سے دعا کرنی ہے جو سب سے بڑا طبیب اوروہی ہمیں اس لاعلاج بیماری سے بچا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی روک تھام میں ہم نے پہلے مرحلے میں قومی سطح پر سبقت حاصل کی مگر عید کے قریب لاک ڈائون میں نرمی سے کروناپھیلااور اب مظفرآباد ہاٹ سپاٹ بنتا جارہاہے ۔ مظفرآباد کو لاک ڈائون کردیا ہے اور بھمبر کو بھی لاک ڈائون کرنے کا سوچ رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ لاک ڈائون میں نرمی سے حالات خراب ہوئے ہیں