مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کو کورونا کی آڑ میں کشمیری نو جوانوں کو ستانے کا نیا بہانہ مل گیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کو کورونا کی آڑ میں کشمیری نو جوانوں کو ستانے کا نیا بہانہ مل گیا ہے۔بھارتی فورسز قرنطینہ کے نام پر وادی میں واپس آنے والے طلبہ کو طرح طرح سے ذہنی و جسمانی اذیتیں پہنچارہی ہیں۔کورونا کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو ستانے اور مشکلات کا ذکر طلبہ اور ان کے عزیز و اقارب سوشل میڈیا پر کر رہے ہیں۔ایک طالبہ نے بتایا کہ طلبا و طالبات کو ائیرپورٹ سے فوجی گاڑیوں میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے کیمپ لے جایا گیا اور اندر جانے سے ان پر تشدد کیا گیا۔بھارتی فورسز پر جنسی زیادتی کے الزامات زبان زدعام ہیں اور ایسے میں طالبات کو بھی ان مراکز میں رکھنے پر والدین شدید بے چینی میں مبتلا ہیں