مقبوضہ کشمیر کے عوام شدید مشکلات کاشکار ہیں. سابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کے عوام شدید مشکلات کاشکار ہیں۔ ہندوستانی فوج نے گذشتہ سال 5اگست سے لاک ڈاؤن مسلط کر رکھا ہے۔ دنیا کو اس ظلم اور کھلی ناانصافی کیخلاف اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کو اس معاملہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے بارے میں حقائق چھاپا نہیں سکتا۔عالمی برادری کو صورتحال کا ادراک ہے ہندوستانی فوج ایک ایسے وقت بے گناہ اور نہتے شہریوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے جب کشمیری عوام کرونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا جو بازار گرم ہے اس سے دنیا کو اوجھل رکھنے کیلئے بھارت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتاآیا ہے لیکن دنیا اب ہندوستان کے مکر و فریب کو جان چکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے خصوصی حیثیت ختم کرکے کشمیریوں پر ظلم کیا دس ماہ سے مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں مسلمان کرفیو کے باعث گھروں میں قید ہیں بھارت عالمی قوانین کو پامال اور انسان حقوق کی سنگین خلا ف ورزیاں کرہا ہے تقسیم کشمیر کسی صورت قبول نہیں کریں گے