وزیر اعظم آج ایک روزہ دورہ پر لاہور جائیں گے

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان آج دورۂ لاہور کے دوران سگیاں کے مقام پر ’میاواکی اربن جنگل‘ کا افتتاح کریں گے۔

اس دوران وزیر اعظم کو پنجاب ٹیکنالوجی زون اور انڈسٹریل زون پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران وزیراطلاعات پنجاب کی تقرری کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ میاواکی جنگل لاہور میں تین ماہ قبل لگایا گیا تھا، دریائے راوی کے کنارے میاواکی جنگل میں 1 لاکھ 65 ہزار پودے لگائے گئے تھے۔

ماحول دوست میاواکی جنگل 10 فیصد زیادہ تیزی سے اگتے ہیں۔