وزیر اعظم عمران خان نےآئی ایس آئی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اطلاعات و نشریات فواد احمد چوہدری، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکاء کا استقبال کیا۔اجلاس میں اعلی قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
More Stories
سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا
ن لیگ کا آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم مریم نواز کو سونپنے کا فیصلہ