ووٹ چوری کرکے آزادکشمیر کٹھ پتلی حکومت لانےکا فیصلہ ہو چکا ہے،مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نوا ز کہتی ہیں کہ آزادکشمیر میں ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلی حکومت لانےکا فیصلہ ہو چکا ہے۔ فارورڈ کہوٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھا کہ عمران خان نے آزادکشمیر کےلئے اسلام آباد سے امیدوار کھڑا کیا۔ انھوںنے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی رہنما سردار تنویر الیاس نے مسلم لیگ (ن) سے سینیٹ کا ٹکٹ مانگا۔ انھوںنے نوازشریف سے کہا کہ وہ سینیٹ ٹکٹ کے عوض پچاس کروڑروپے دینے کےلئے تیار ہیں۔ جس پر نوازشریف نے انھیں جواب دیا کہ میں ٹکٹ دیتاہوں۔ بیچتا نہیں ہوں۔ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ

 نوازشریف نے برہان وانی کا مقدمہ یواین اجلاس میں لڑا ، نوازشریف آزاد کشمیر کے لوگوں کا مقدمہ لڑیں گے ، دشمن کے 5 دھماکوں کے جواب میں نوازشریف نے 6 دھماکے کیے ، نوازشریف نےکبھی یہ رونانہیں رویاکہ مودی میرافون نہیں اٹھاتا، بھارت سن لو ،ہم چھین کر رہیں گے آزادی ، حق کے لیے سامنے آکر مقابلہ کرناچاہیے