پاکستان میں مجموعی کورونا اموات 22 ہزار ہوگئیں

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 907 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 30 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 829 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2اعشاریہ 6 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 7 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 175 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 34 ہزار 20مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 238 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 93 ہزار 148 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 34ہزار 754 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 41 لاکھ 48 ہزار424 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 26 ہزار 867 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 29 لاکھ 77 ہزار 740 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 65 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 642 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار254 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 341 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 75 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 269 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 368 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 775 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 633 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 301 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 967 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 571 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 813 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 108 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔