پوری قوم بہادر افواج کے ساتھ ہے،سینئر راہنماء مسلم لیگ ن آزاد کشمیر حلقہ کھوئیرٹہ وقار بھٹو مہر

سینئر راہنماء مسلم لیگ ن آزاد کشمیر حلقہ کھوئیرٹہ وقار بھٹو مہر نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان سے چھیڑخانی مہنگی پڑے گی، پاکستان ایک پر امن اور مضبوط ملک ہے ،لداخ میں بھارت کی ذلت آمیز شکست پوری دنیا نے دیکھی ہے،پوری قوم بہادر افواج کے ساتھ ہے۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے ،کشمیریوں پر ظلم وستم کو بند کرکے مقبوضہ کشمیر کی پہلے والی حیثیت بحال کرے ،ہزاروں کشمیریوں کو عقوبت خانوں سے رہا کیا جائے۔ انہو ں نے کہاکہ بھارت پاکستان کے خلاف اپنے ناپاک عزائم لیکر پاکستان کی سرحدوں پر بلا جواز فائرنگ کر کے نہتے شہریوں کو شہید کر رہا ہے۔جو کہ لمحہ فکریہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں