ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) میں دوریاں کم ہونے لگیں۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز ق لیگی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے لیے اسپتال جا پہنچے۔
حمزہ شہباز کی اسپتال آمد کے موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی بھی موجود تھے۔
اس دوران حمزہ نے چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک سے بھی گفتگو کی۔
گزشتہ روز شہباز شریف نے بھی چوہدری سالک کو فون کرکے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی تھی
More Stories
فوجی قیادت کا سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈہ مہم کا نوٹس
بھارت کو کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے روکنا ہوگا‘ سردار عتیق احمد خان
مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرنا ہوںگی، صدرآزادکشمیر