کانفرنسی کارکن اسلام آباد ریلی میں بھرپور شرکت کریں،سردار عتیق

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی خراب ترین صورت حال کے پیش نظر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کل جماعتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا ، جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ،آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا جائے،مظاہروں کا اہتمام کیا جائے ،کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے،اس سلسلے کی پہلی ریلی کا انعقاد 24فروری بروز جمعرات صبح 10بجے پریس کلب اسلام آباد سے ڈی چوک تک کیا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پارٹیز کشمیر ریلی کے حوالے سے یک ویڈیو پیغام میں کیا ،انہوں نے کہا کہ ریلی میں شریک تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے بالعلوم اور بالخصوص آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے کارکنوں سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ اس ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پورشرتک کا اہتمام کریں جوک درجوک اس میں شامل ہوں اور یہ پیغام اپنے تمام ساتھیوں تک پہنچائیںاور ہر فرد کو چاہئے کہ اس اجتماعی ریلی میں شرکت کرے، 24فروری بروز جمعرات صبح 10بجے اسلام آباد پریس کلب سے ڈی چوک تک مارچ میں شامل ہوں اورتمام سیاسی و مذہنی قائدین اس میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی اور آزاد کشمیر کی تمام مذہنی اور سیاسی جماعتیں حریت کانفرنس کے قائد اس میں شریک ہوں گے ۔قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے مسلم کانفرنسی کارکنوں اور عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں،انہوں نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم کشمیریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ خصوصی طور پر ریلی میں شرکت کریں ۔