کراچی میں اپوزیشن کے مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شہباز شریف اور مریم نواز کی عدم شرکت

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز کراچی میں اپوزیشن کے مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شرکت نہیں کی۔

مگر مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دیگر سینئر رہنمائوں کے ہمراہ اس میں شرکت کی۔ جس پر مختلف حلقوں نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔

تاہم اس حوالے سے مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے بتایا کہ میاں شہباز شریف ناسازی طبیعت کے باعث آرام کر رہے ہیں اور مریم نواز کی کچھ ذاتی مصروفیات ہیں