کرونا ایک بڑی آزمائش ہے جس کا ہم نے مل کر مقابلہ کرنا ہے، صدرریاست

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خا ن نے کہا ہے کہ کرونا بھی ایک بہت بڑی آزمائش ہے جس کا ہم نے مل کر مقابلہ کرنا ہے اور اپنے روز مرہ کے معاملات کو شریعت اور طبی سائنس کے اُصولوں کے مطابق ڈہال کر اپنی اور اپنے خاندانوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وبا سے کامیابی سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ عوام حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور وہی احتیاطی تدابیر کریں جو چین اور دوسرے ممالک نے اختیار کیں اور بالآخر اس مہلک وبا پر قابو پا لیا۔ آزادکشمیر میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موثر لاک ڈاؤن کے باعث الحمد اللہ انسانی جانوں کا نقصان کم ہوا ہے لیکن ابھی بھی ہم خطرے کی زد میں ہیں اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ عوام پہلے سے زیادہ احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں اور صحت و صفائی، سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں