کمشنر پونچھ ڈویثرن مسعودالرحمان کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس

کمشنر پونچھ ڈویثرن مسعودالرحمان کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سردار راشد نعیم چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بھی شرکت کی اجلاس میں کورڈ وائرس کے تیزی سے اضافے کے حوالے سے ایس اوپیز پر عملدرآمد حفاظتی اقدامات امن و عامہ کی صورتحال شہروں میں تجاوزات ٹریفک مسائل کا جآئرہ لیا گیا اب تک پونچھ ڈویثرن میں کرونا کے 46495 ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے پازیٹو 3715 نگیٹو 42072 بقایا رزلٹ 295 ہیں 2732 صحت یاب 839 آئیسولیشن میں ہیں موجودہ Postivity Ratio 18.07% ہے پونچھ ڈویثرن میں کل 144 اموات ہوئی ہیں سال 2020 کے دوران 8360 ایس کی خلاف ورزی پر 1706300 روپے جرمانہ کیا گیا- ماہ اپریل میں سمارٹ لاک ڈاون 07 مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون 643 ہوئے ہیں انتظامیہ پولیس اور محکمہ صحت عامہ کی کاوشوں سے لاک ڈاون کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے کمشنر پونچھ ڈویثرن نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز خطرناک صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز سپرنٹنڈنٹس پولیس اضلاع کو ہدایت کی کہ کرونا کی مرض سے بہت سے قیمتی جانوں کا ضیائع ہو رہا ہے انجمن تاجران ٹرانسپورٹران اور عوام الناس کو لاک ڈاون کے دوران ایس اوپیز پر عملدرآمد سے لوگوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہمہ وقت مجسٹریٹس پولیس تعینات کی جائے -کمشنر پونچھ ڈویثرن نے امن و عامہ تجاوزات اور ٹریفک جام مسائل کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے فرمایا کہ پونچھ ڈویثرن میں امن وعامہ کی مجموعی صورتحال بہتر پائی گئی تاہم مزید اقدامات کو یعقنی بناتے ہوئے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے موجودہ وقت انتظامیہ پولیس کی کاروائی پر ٹریفک نظام میں بہتری ہوئی تاہم ٹریفک مسائل شہروں میں پارکنگ کے نظام کو مزید بہتر اور گاڑیوں کی رانگ پارکنگ کے حوالے سے فوری کاروائی کی جائے بازاروں کو چیک کیا جائن-اشیاء خوردونوش کے معیار کو بہتر مقرر کردہ ریٹس کے مطابق فروحت کو یعقنی بنایا جائے-شہروں میں تجاوزات کے خاتمہ کے لیے کاروائی کی جائے خصوصا شہر میں ریڑھی’تھیلہ وغیرہ لگانے والوں کے لیے مناسب جگہ کا انتظام کیا جائے اجلاس کے اختتام پر ظہور شاہ ڈی ای جی پولیس کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی