چیئرپرسن خان آف منگ ویلفیئر ٹرسٹ و ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ محترمہ خولہ خان نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر نہتے عوام کو نشانہ بنا رہی ہے۔بھارتی فوج کے دہشت گردانہ اقدام سے خطے کے امن کو نقصان پہنچے گا،سول آبادی پر بھارتی فوج کی فائرنگ مجرمانہ فعل ہے۔ بہادر کشمیری بھارتی فائرنگ سے ڈرنے والے نہیں ہیں,محترمہ خولہ خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو چاہیے کہ وہ بھارتی فوج کے دہشت گردانہ اقدامات کا نوٹس لیں۔بھارتی فوج ایک دہشت گرد فوج ہے جو مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔انہوں نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے ہلاں میں شہید ہونے والی خاتون کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے
More Stories
فوجی قیادت کا سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈہ مہم کا نوٹس
بھارت کو کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے روکنا ہوگا‘ سردار عتیق احمد خان
مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرنا ہوںگی، صدرآزادکشمیر