آزادکشمیر میں مزید 44 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 44 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،میرپور میں 1شخص کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ، 34مریض صحت یاب ہوئے اور764 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے16 کا تعلق میرپور،12 کا بھمبر،9کا کوٹلی ،3کا مظفرآباد،3کا باغ 1کاپلندری سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک117551 افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور9673 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے8865 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ523 مریض زیر علاج ہیں285مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے51 کا تعلق مظفرآباد،6کا جہلم ویلی،9کا نیلم،46 کاپونچھ،31کا باغ،5 کا حویلی، 6کاتعلق سدھنوتی، 82 کاتعلق میرپور،22کابھمبراور 27 کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے523 مریضوں میں سے476 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ47 مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔