مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات،سیاحت،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے سینیٹر مشاہداللہ خان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ سینیٹر مشاہداللہ خان کے انتقال پر بہت دکھ ہوا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر مشاہداللہ خان کے انتقال سے مسلم لیگ ن ایک انتہائی تجربہ کار شخصیت سے محروم ہوئی۔انہوں نے سینیٹر مشاہداللہ خان کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے دعا کی کہ اللہ پاک سینیٹر مشاہداللہ خان کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
More Stories
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 780 نئے کیسز رپورٹ
سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 8 دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے
سمندرپارپاکستانی تحریک آزادی کشمیرمیں اپنا کردار ادا کریں، صدرریاست سردارمحمدمسعودخان