آزادکشمیرمیں کورونا ایک بار پھر سراٹھانے لگا

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 45 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،بھمبر میں 1شخص کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ، 34مریض صحت یاب ہوئے اور513 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے17کا تعلق پونچھ،11 کا تعلق میرپور،7 کا بھمبر،7کا کوٹلی ،2کاپلندری،1کا مظفرآباد سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک118064 افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور9718 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے8899 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ533 مریض زیر علاج ہیں286مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے51 کا تعلق مظفرآباد،6کا جہلم ویلی،9کا نیلم،46 کاپونچھ،31کا باغ،5 کا حویلی، 6کاتعلق سدھنوتی، 82 کاتعلق میرپور،23کابھمبراور 27 کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے533 مریضوں میں سے488 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ45 مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ٭٭