آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 59 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

زادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 59 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،میرپور میں 2مریضوں کی کورونا وائرس سے موت ہوئی، 39مریض صحت یاب ہوئے اور781 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے4کا تعلق پونچھ،30 کا تعلق میرپور،12 کا بھمبر،10کا کوٹلی،2کاپلندری،1کا مظفرآباد سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک118845 افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور9777 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے8938 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ551 مریض زیر علاج ہیں 288مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے51 کا تعلق مظفرآباد،6کا جہلم ویلی،9کا نیلم،46 کاپونچھ،31کا باغ،5 کا حویلی، 6کاتعلق سدھنوتی، 84 کاتعلق میرپور،23کابھمبراور 27 کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے551 مریضوں میں سے500 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ51 مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔