بھارتی شکست پر ممبراسمبلی پیرعلی رضا بخاری کا بڑا اعلان

ہندوستان کو تاریخی شرمناک فضائی شکست کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پرممبر اسمبلی، سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری نے 27فروری حویلی تا راولاکوٹ افواج پاکستان زندہ باد ریلی کا کا اعلان کر دیا۔ حویلی کے غیور عوام افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی میں بھر پور شرکت کریں، راولاکوٹ میں“جوانان پاکستان و ازادکشمیر“ کے زیر اہتمام جلسہ عام میں شرکت کریں گے تفصیلات کے مطابق 27 فروری 2019بھارتی فوج کی جارحیت کے جواب میں پاک فضائیہ نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس پر قوم کے سر فخر سے بلند ہو گئے اس مناسبت سے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے عزم کے ساتھ یہ دن بطور تجدید عہد کے منایا جارہا ہے۔ حویلی سے کارکنان“افواج پاکستان زندہ باد ریلی”کی صورت میں عوام راولاکوٹ جلسہ میں شرکت کریں گے ریلی میں کارکنان، وابستگان اور مریدین بھر پور شرکت کریں ریلی کی قیادت پیر علی رضا بخاری کریں گے۔ریلی کا آغاز 27فروری صبح تقریباً سات بجے فارورڈ کہوٹہ سے ہو گا جو کہ براستہ باغ راولاکوٹ پہنچے گی جہاں سر پرائز ڈے کے حوالہ سے جلسہ عام میں شرکت کی جائے گی۔