آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 77 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 77 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،میرپور میں کورونا وائرس کے 2مریض فوت ہوئے ،46مریض صحت یاب ہوئے اور656 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے35کا تعلق میرپور،21کا بھمبر،6کا مظفرآباد،5کا کوٹلی،5کا پونچھ،3کا باغ،1کا حویلی،1کا جہلم ویلی سے ہے ۔آزادکشمیر میں اب تک120728 افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور9955 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے9055 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ607 مریض زیر علاج ہیں293مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے51 کا تعلق مظفرآباد،6کا جہلم ویلی،9کا نیلم،46 کاپونچھ،31کا باغ،5 کا حویلی، 6کاتعلق سدھنوتی، 89 کاتعلق میرپور،23کابھمبراور 27 کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے607 مریضوں میں سے553 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ54 مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔