مسئلہ کشمیر کے حل تک پاک ،بھارت تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے، وزیر داخلہ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہناہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک پاک بھارت تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے،مذاکرات کی میز تک جانے کے لئےاسے حل کرنا ہوگا،جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا تمام باتیں عارضی ہیں۔

 شیخ رشید احمد نے کہا کہ 23مارچ کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کس طرح ہم نے آزاد و خودمختار ریاست کا عہد کیا ،ایسی ریاست جہاں سب کے لئے قانون، معاشی، سماجی اورثقافتی وسائل یکساں ہوں، ایسی ریاست جو غریب کو روٹی اور بے گھر کو چھت دے۔سیاسی اختلاف رکھیں لیکن اتنا آگے نہ جائیں کہ بند گلی میں پہنچ جائیں۔