A health official of an emergency rescue service checks the body temperature of a government employee in Peshawar, Pakistan, Thursday, March 12, 2020. The vast majority of people recover from the new coronavirus. According to the World Health Organization, most people recover in about two to six weeks, depending on the severity of the illness. (AP Photo/Muhammad Sajjad)

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 179 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 179 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،74مریض صحت یاب ہوئے ہیں،کورونا وائرس کی وجہ سے 3مریض فوت ہوئے ہیں جن میں سے1کا تعلق پونچھ، 1کا سدھنوتی اور1کامیرپور سے ہے، 910افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے42کاتعلق مظفرآباد،8کا جہلم ویلی،1کانیلم ویلی، 41کا پونچھ، 33کا باغ،10کا پلندری،18کا میرپور،7 کا بھمبر اور19کا تعلق کوٹلی سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک 148909افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور12984افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے11019افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ1607مریض زیر علاج ہیں 358مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے52 کا تعلق مظفرآباد،8کا جہلم ویلی،9کا نیلم،57کاپونچھ،37کا باغ،5 کا حویلی، 7کاتعلق سدھنوتی، 109 کاتعلق میرپور،36کابھمبراور38کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے1607مریضوں میں سے1524مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ83مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔