بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔
بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو کاک پورہ کے علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔آخری اطلاعات آنے تک بھارتی فوج کی علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی جاری تھی۔ علاقے میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک لڑکی سمیت کئی نوجوان زخمی ہو گئے۔