آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 83 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 83 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،میرپورمیں 1مریض کا کورونا سے انتقال ہوا،72مریض صحت یاب ہوئے جبکہ819افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے1کاتعلق مظفرآباد، 21کا پونچھ، 1کا باغ،1کا سدھنوتی،23کا میرپور،10 کا بھمبر،2حویلی، 2کا جہلم ویلی اور22کا تعلق کوٹلی سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک 152431افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور13529افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے11332افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ1825مریض زیر علاج ہیں 372مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے54 کا تعلق مظفرآباد،8کا جہلم ویلی،9کا نیلم،62کاپونچھ،41کا باغ،5 کا حویلی، 7کاتعلق سدھنوتی، 111 کاتعلق میرپور،36کابھمبراور39کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے1825مریضوں میں سے1742مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ83مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں