Students wearing facemasks walk through a street to their school in Peshawar on September 15, 2020 after the educational institutes were reopened nearly six months after the spread of the Covid-19 coronavirus. (Photo by Abdul MAJEED / AFP)

حکومت نے کورونا سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکول بند رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے کورونا سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکول 28 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نویں سے بارہویں تک کلاسز ایس او پیز کے تحت 19 اپریل سے ہو ں گی۔نویں سے بارہویں جماعت تک امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے میں جبکہ او لیول امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر اسلام آبادمیں آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اورچاروں صوبوں کے صحت اورتعلیم کے وزراء کا اجلاس وفاقی تعلیم اورپیشہ ورانہ تربیت کے وزیر شفقت محمود کی صدارت میں ہوا۔اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے بتایا کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے اورامتحانات کے بارے میں مشاورت ہوئی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نویں سے بارہویں جماعت اور کیمرج کے امتحانات ایس او پیز کے مطابق ہونگے۔شفقت محمود نے کہا کہ این سی او سی میں صحت اورتعلیم کے وزراء نے بچوں کے مستقبل اور انکی صحت کو مدنظر رکھ کرفیصلے کیے ہیں