سعودی وزارت حج وعمرہ نےحرمین شریفین میں عمرہ زائرین کیلئےنئے شرائط وضوابط کا اعلان کردیا ہے۔شرائط وضوابط کا اطلاق یکم رمضان سے ہوگا۔حرم شریف اور مسجد نبوی میں کورونا ویکسین کی دونوں خوارکیں حاصل کرنے والے افراد ہی جاسکیں گے اور عمرہ،زیارت اور نمازیں ادا کرسکیں گے۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے والے افراد یا کورونا سےصحتیاب ویکسین زدہ افراد 14روز بعد حرمین جانے کے اہل ہوں گے۔حرمین شریفین میں عمرہ، زیارت اور نمازوں کی ادائیگی کے اجازت نامے مقررہ ایپس اعتمرنا اور توکلنا کے ذریعے ہی ممکن ہوں گے۔عمرہ زائرین اور نمازی حضرات مقررہ ایپس کی مدد سے مرضی کی تاریخ اور وقت کا تعین کرسکیں گے۔
More Stories
بھارت کے ساتھ بات چیت میں جموں و کشمیر کے مسئلہ کے حل کو اولیت حاصل ہونی چاہیے، صدرسردارمحمدمسعودخان
حکومت آزادکشمیر اور معروف چائنیز کمپنی تھری گارجز کی ذیلی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاقی دارالحکومت سے جبری مشقت ختم کرانے کا حکم