پی آئی اے کی جانب سے برطانیہ کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئےسفرپرعائد پابندی سے پہلے پروازوں کی طلب کو پورا کرنے کیلئے مزید 3 پروازوں کا اضافہ کردیا ہے جبکہ 2 مزید کیلئے اجازت نامے طلب کرلئے گئے ہیں ۔ان پروازوں کے ساتھ ہی پی آئی اے کی اضافی پروازوں کی تعداد 5 ہو جائے گی ۔نئی پروازیں 7 اور 8 اپریل کو مانچسٹر اور 8 اپریل کو لندن کیلئے پرواز بھریں گی ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق امید ہے نئی پروازوں کے آنے سے طلب پوری کرلی جائے گی۔چیف ایگزیکٹیوآفیسر کی خصوصی ہدایات پر لوگوں کی سہولت کیلئے پی آئی اے بکنگ دفاتر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔