جمیعت طلباء اسلام پاکستان کا سکولوں کی بندش کے خلاف احتجاجی

جمیعت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر ہدایت اللہ پیر زادہ اور مرکزی جنرل سیکرٹری آصف اللہ مروت کی ہدایت پر ملک کے دوسرے شہروں کی طرح ہارون آباد میں بھی جمعیت طلباء اسلام کے مقامی عہدیداران کی طرف سے ملک اویس کی زیر قیادت میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے سامنے پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی میں شریک شرکاء نے پلے کارڈ اٹھائے اٹھا رکھے تھے جس پر تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر جمعیت طلباء اسلام کے مقامی صدر ملک اویس کا کہنا تھا کہ حکومت وقت ہوش کے ناخن لے جس طرح بازار،منڈیاں اور دیگر ادارے کھلے ہیں اسی طرح تعلیمی اداروں کو بھی کرونا ایس او پیز اور احتياطی تدابیر کے تحت کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔