سابق وزیرحکومت چوہدری محمد صحت یابی کے بعد سیاسی طور پر متحرک ہو گئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سابق وزیر آزادکشمیر حکومت چوہدری محمد سعید نے صحتیابی کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کر دیا، اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جنرل الیکشن 2016 میں عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کیے ہیں کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن لڑوں گا اور عوام کے تعاون سے جیتوں گا مسلم لیگی ہوں جینا مرنا ن لیگ کے ساتھ ہے آزاد الیکشن لڑنے کا پروپیگنڈہ کرنے والے اپنی موت آپ مر جائینگےان کا کہنا تھا کہ شہر بھر کا روڈ انفراسٹرکچر بہترین کر دیا لنک روڈز مرکزی شاہراہیں معیاری تعمیر ہوئی ہیں علامہ اقبال روڈ ،میاں محمد روڈ ایف ون روڈ کی تعمیر اسی ماہ شروع ہو جائیگی ، انھوں نے کہا کہ سات نئی بسیں مختلف تعلیمی اداروں کو دی ہیں،مختلف کالجز اور سکولز کی عمارات اپ گریڈ کی ہیں ،نئے بلاکس اور کمرے تعمیر کئے ہیں سائنس کالجز میں لیبارٹریز اور سٹاف بھی مہیا کیا ہے تعلیمی اداروں میں تقرریاں این ٹی ایس اور پی ایس سی کے تحت کی ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کے شہر میں تین نئے فیڈرز دئیے ہیں اور درجنوں ٹرانسفارمر بھی مہیا کئے ہیں اس کے علاوہ بوسیدہ لائنیں تبدیل کی ہیں سیوریج سسٹم بھی نیا بچھایا گیا ہے واٹر سپلائی کے لیے پچاس کڑوڑ روپے خرچ ہوے جو وزیراعظم نے مہیا کیے
تیرہ کڑور کی لاگت سے تمام ٹیوب ویلز کی موٹریں تبدیل کی گئی ہیں 2016 میں 23 ٹیوب ویلز ایکٹو تھے اب یہ تعداد 46 ہے ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو کو مزید اپ گریڈ کیا جا رہا ہے کیتھ لیب میں تئیس کڑوڑ سے مشینری مہیا کی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ عوام سے کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن کے میدان میں جائینگے اللہ نے نئی زندگی دی حلقے کے لوگوں نے بہت دعائیں کیں اور محبت دی جس پر ان کا مشکور ہوں