لارڈ نذیر احمد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

اسلام آباد۔مقبول کشمیری راہنما لارڈ نذیر احمد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کی ملاقات
فیصل کریم کنڈی نے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے لارڈ نذیر احمد کو ملاقات کا پیغام دیا جسے لارڈ نذیر احمد نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ ضرور ملاقات کروں گا لارڈ نذیر احمد نے کہا کے بی بی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میری بہن تھیں اس ناتے سے بلاول بھٹو زرداری میرے بھانجے ہوئے
اس موقع پر سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے لارڈ نذیر احمد کو دنیا کی مظلوم و محکوم مسلمانوں کے آواز بلند کرنے پر مبارک باد دی
دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی کفتکو کی
سردار عابدحسین جےکے نیوز اسلام آباد