وزیراعظم آزادکشمیردوستی نبھانے کے چکرمیں میرٹ کی دھجیاں اڑانے لگے

میرٹ جائے بہاڑ میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے اپنے قریبی دوست سلیم چشتی سے دوستی کا حق ادا کر دیا چئرمین سردار نعیم شیراز نے وزیراعظم کے قریبی دوست سلیم چشتی کے بیٹے کوکب سلیم کو ڈائریکٹ گریڈ اٹھارہ میں بھرتی کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے خلاف قانون و ضابطہ اس تقرری نے ن لیگ کی حکومت کی گڈگورننس پر کئی ایک سوالیہ نشان کھڑے کر دئیے ہیں ، اس تقرری نے پی ایس سی کو بھی سوالیہ نشان بنا دیا ہے کیوں کہ گریڈ اٹھارہ میں ڈائریکٹ بھرتی پبلک سروس کمیشن کے بغیر عمل میں نہیں لائی جا سکتی دوسری جانب احتساب بیورو میں بے ضابطگیوں کی کہانیاں زباں زد عام ہیں عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر ڈاکٹر شہزاد خان بنگش سے مطالبہ کیا ہے کہ احتساب بیور کو تباہ ہونے سے بچایا جائے اور سفارشی چئرمین احتساب کو فارغ کرتے ہوئے کسی اہل شخص کو اس منصب پر بٹھایا جائے جب کہ خلاف میرٹ گریڈ اٹھاراں میں بھرتی شدہ کوکب سلیم کو بھی نوکری سے فوری برطرف کیا جائے
جےکے نیوز برمنگھم