کورونا ویکسین کے کسی بھی قسم کے کوئی بھی منفی اثرات نہیں ہیں

انسداد کورونا کیلئے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے اداروں کے ذمہ داران نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے کسی بھی قسم کے کوئی بھی منفی اثرات نہیں ہیں۔ ان خیالات اظہا ر گزشتہ رو ز مرکزی ایوا ن صحافت میں ای پی آئی کی پرونشنل منیجر ڈاکٹر بشریٰ شمس‘ نے ڈی ایچ او ڈاکٹر سعید اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر بشریٰ شمس اور ڈاکٹر سعید اعوان نے مزید کہا کہ سب سے پہلے ہم نے فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جو سب سے زیادہ رسک پر تھے۔ دوسرے مرحلے میں 60سال سے اوپر کے بزرگوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔اس عمر کے افراد 1166پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر رجسٹریشن کرائیں۔ تمام ڈی ایچ اوز میں موبائل ٹیمیں بھی قائم ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے 15موٹرسائیکلز اور2جدید ایمبولینس فراہم کی گئی ہیں۔تاکہ ایسے افراد کا گھر جا کر ٹیسٹ کیلئے نمونہ لیا جائے جو مراکز پر نہیں آسکتے۔ موبائل ٹیمیں 70سال سے اوپر انتہائی بزرگ افراد کو گھروں ویکسین لگائیں گی ان کی پہلے سے رجسٹریشن بھی ضروری نہیں ہے۔ یہ افراد کسی بھی سینٹر میں بغیر رجسٹریشن کسی بھی سینٹرسے شناختی کارڈ دکھا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں