وزیراطلاعات آزادکشمیرمشتاق منہاس کا مزدورں کی جدو جہد کو خراج تحسین

آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات، سیاحت وا ٓئی ٹی راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ محنت کشوں اور مزدور وں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کو ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہم سب اپنا مثبت کر دار ادا کرتے رہیں گے۔کرونا کی وباء کی وجہ سے مزدور پیشہ اور محنت کش افراد کو جن مصائب کا سامنا ہے ان کو حل کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں اور آئیندہ بھی کرتے رہیں گے۔ یوم مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم محنت کشوں کو ان کے جائز سماجی اور اقتصادی مقام دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ حکومت محنت کشوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے مسائل کم کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔