آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران130 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران130 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے 01مریض فوت ہوا ہے جس کا تعلق پونچھ سے ہے، 113مریض صحت یاب ہوئے جبکہ1011افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے18کاتعلق مظفرآباد،3کاجہلم ویلی، 1کا نیلم، 26کا پونچھ،14کا باغ،4کاحویلی، 18کا پلندری،17کا میرپور،8کا بھمبر اور 21کا کوٹلی سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک 176875افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور17187افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے14472افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ2239مریض زیر علاج ہیں 476مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے65 کا تعلق مظفرآباد،11کا جہلم ویلی،9کا نیلم،86کاپونچھ،57کا باغ،5 کا حویلی، 9کاتعلق سدھنوتی، 129 کاتعلق میرپور،47کابھمبراور58کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے2239مریضوں میں سے2145مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ94مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔